ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ڈسکوز نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
اس درخواست پر نیپرا 19 مئی کو سماعت کرے گی، صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہی ہو گا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
ڈسکوز کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی جبکہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔
انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
