پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 12 میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل 11 کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سے بھی بڑا اور بہتر ہو گا۔ اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔
محمد نواز کیس، تحقیقات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل خود مکمل کرے گی، پی سی بی
اس سے قبل انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔
