اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ رجب بٹ کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے،اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم موجود نہ ہو۔
لاریب ملک نے رجب بٹ کا پیغام سوشل میڈیا پر لیک کردیا، نیا تنازع کھڑا
فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی درخواست پر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ این سی سی آئی اے کو اب اس نام کے اخراج پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے کہا کہ کسی فرد کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار پاسپورٹ ایکٹ اور متعلقہ قواعد میں موجود ہے، لیکن یہ اختیار لامحدود نہیں اور اسے منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
عدالت نے کہا کہ ریکارڈ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے قبل اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، صرف انکوائری یا تحقیقات کا زیرِالتوا ہونا کسی شخص پر سفری پابندی عائد کرنے کے لیے کافی نہیں۔
