لاہور: معروف یوٹیوب رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
لاہور کی مقامی عدالت میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ زیرسماعت ہائی پروفائل مقدمے میں اہم پیشرفت کے باوجود فیصلہ کن مرحلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔
متنازع یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ زیادتی کے کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔
ملزمان رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کے تسلسل میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی تھیں اور آج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان تھا۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے دلائل دیئے جبکہ مدعیہ کے وکیل نے مؤقف پیش کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی۔ جسے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سرگرمی پر ہنگامہ، سابقہ گرل فرینڈ نے خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے ایک خاتون کو گھر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کیس سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر چکا ہے، اور آئندہ سماعت میں فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
