دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ سروس بحال ہو گئی۔
دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا کی سروس چار روز کی بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد غیر ملکی سفارتخانوں میں پاسپورٹ بنانے کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں نے سروس کی بحالی کے باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے کہاکہ فنی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور یورپ کے مختلف ممالک میں پاسپورٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوا تھا، جسے اب مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال ہو گئی ہے، پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔
