پاکستان نے یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے صدر محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
مجھے جنگیں پسند نہیں، میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا، ٹرمپ
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے جنگ بندی کا احترام اور اس پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
