ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اماراتی آئل ٹینکر پر دو ڈرون فائر کیے۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔
حکام نے کہا کہ تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ اور ایسے حملے عالمی بحری راستوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے مطالبات ختم نہیں ہوتے، ایران کا سخت ردعمل
متحدہ عرب امارات نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا اور محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
