تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے لامحدود مطالبات کبھی ختم نہیں ہوتے۔ جس سے سفارتی عمل مزید پیچیدہ ہو رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کو امریکی جواب پاکستان کے ذریعے موصول ہوا ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ یورینیم افزودگی سے متعلق خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے مکمل خاتمے کے سوا کسی اور بات پر تیار نہیں۔ اور امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ثالث کے ذریعے باضابطہ جواب دیا جائے گا۔
ترجمان نے یورپی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔ جبکہ امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے بین الاقوامی سمندری راستوں کو غیر محفوظ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آنا؛ ایرانی افواج کی امریکی بحریہ کو وارننگ
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کسی بھی ہچکچاہٹ کے بغیر اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔
