پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ شالیمار لنک روڈ پر پیش آیا جہاں 2 خواتین سڑک عبور کررہی تھیں کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈمپر کی زد میں آگئیں، ڈرائیور کو موقع سے گرفتارکرکے ڈمپر بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی گاڑیوں کو 2026-2025 میں 4 حادثات پیش آئے جس میں 10 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، گاڑیوں کے ڈرائیورز کی تربیت کیلئے پہلے ہی متعلقہ حکام کو خط لکھا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں جان لیوا حادثات میں 35 فیصد کمی آئی۔
28 اضلاع میں 10 یا اس سے کم مہلک حادثات رپورٹ ہوئے، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 10 ماہ کے دوران 92 جان لیوا ٹریفک حادثات رپورٹ کئے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔


