آبنائے ہرمز کے قریب جہاز پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے مغربی حصے میں ایک کارگو جہاز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی تصدیق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا جہاز لائبیریا کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا، جہاز کے کپتان نے رپورٹ کیا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جہاز پر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد جہاز کو احتیاطاً سمندر میں روک دیا گیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کےاعلان کی کوئی اہمیت نہیں، مشیر ایرانی اسپیکر
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
