بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اب تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
