واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ اور یقین نہیں کہ دونوں ممالک کسی حتمی معاہدے تک پہنچ سکیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ایرانی قیادت اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور مختلف امور پر متفق نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو کئی مسائل درپیش ہیں اور اسے مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔
پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا احترام کرتا ہوں۔ بلکہ پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یقین نہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔ اور یقین نہیں کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے۔ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے تاہم ایرانی رہنما ایک دوسرے سے متفق نہیں ہیں۔ ایرانی قیادت تقسیم کا شکار ہے اور اسے کئی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب فضائیہ ہے نہ بحریہ۔ اور ایران کے پاس کوئی ریڈار نہیں۔ نہ کوئی قیادت ہے۔ یورپی یونین معاہدے کا احترام نہیں کر رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ اور میں ایران کے ساتھ بات چیت سے خوش نہیں ہوں۔ ایران اپنی راہ سے بھٹک گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد
آبنائے ہرمز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے۔ تاہم ایک یا 2 دن کے اندر ایران کے حوالے سے کچھ اہم پیشرفت ہو گی۔ یا تو اایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے یا پھر کوئی معاہدہ کرلیں گے۔ اور میری خواہش پہلا آپشن ہے۔ ایران سے صرف اچھے معاہدے کو قبول کروں گا۔
