امریکا نے جرمنی سے اپنے تقریباً پانچ ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان کر دیا۔
اس فیصلے کی پینٹاگون نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر انخلا کی ہدایات جاری کیں۔
یہ فیصلہ یورپ میں امریکی فوجی تعیناتی کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے، حکام کے مطابق فوجیوں کا انخلا آئندہ چھ سے بارہ ماہ کے دوران مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
ہم ایران کے معاملے کو جلدی ختم نہیں کریں گے تاکہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو، ٹرمپ
رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے جرمن قیادت کو ایران جنگ سے متعلق بیانات پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، جس کے تناظر میں اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
