پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئےبزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔
مودی حکومت نےآئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا، پاکستا ن کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنارہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیاتھا، اس کے بعد یکم مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل سمیت کئی پاکستانی چینلز کو بھارت میں بلاک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس قسم کے اقدامات معلومات کے بہاؤ کو محدود کرنے کی کوشش ہو سکتے ہیں جبکہ خطے میں روایتی اور ڈیجیٹل دونوں محاذوں پر بیانیے کی جنگ بھی جاری ہے۔
ہم ایران کے معاملے کو جلدی ختم نہیں کریں گے تاکہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو، ٹرمپ
ماہرین کے مطابق بھارت کے پاکستانی یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سےشکست کا اعتراف تھا، میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر پسپائی بھارتی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
