ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فضول مشورے دے رہے ہیں، ناکہ بندی سے تیل کی قیمت 140 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اصل مسئلہ نظریہ نہیں بلکہ ذہنیت ہے، غیر حقیقی اور غلط مشورے فیصلوں کا حصہ بن رہے ہیں، امریکی ناکہ بندی سے تیل کے کنوؤں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان
باقر قالیباف نے کہا کہ تین دن میں کوئی کنواں نہیں خشک نہیں ہوا، اور اگلے 30 دن بھی تیل کے کنوؤں سے پیداوار جاری رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ ناکہ بندی کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس ناکہ بندی سے تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
