عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 776 ڈالر کا ہوگیا۔
