امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹرمپ ایران کی نئی تجویز سے ناخوش ہیں، امریکی عہدیدار کا دعویٰ
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان سے ایران کے کون سے حکام نے کب، کہاں اور کس طرح رابطہ کیا تھا ،تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ادھر امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد میں بات کرنے کی ایرانی تجویز صدر ٹرمپ کے سامنے آئی لیکن وہ اسے قبول کرنے کے حق میں نہیں۔
