آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے نتائج سامنے آ گئے۔
حلقہ ایل اے 27 مظفر آباد 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی نورین عارف 18919 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک علی 18621 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 28 مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 28170 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے چوہدری شہزاد 26864 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفر آباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین کے 12 حلقوں کے نتائج کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر ، ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفرآباد 1 سے نورین عارف ،ایل اے 28 مظفرآباد 2 سے سید بازل علی نقوی ، ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے سردار مختار احمد خان کامیاب قرار پائے۔
ایل اے 30 مظفرآباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ، ایل اے 31 مظفر آباد 5 سے ثاقب مجید راجہ ، ایل اے 32 مظفرآباد 6 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان ، ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے دیوان علی خان قمر چغتائی ، ایل اے 34 جموں 1 سے ناصر حسین ، ایل اے 35 جموں 2 سے چوہدری محمد اسماعیل ، ایل اے 36 جموں 3 سے محمد احسن رضا ، ایل اے 37 جموں 4 سے مریم جاوید اور ایل اے 38 جموں 5 سے ذیشان علی نے کامیابی حاصل کی۔
اس کے علاوہ ایل اے 39 جموں 6 سے راجہ محمد صدیق ، ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار لون ، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ ، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ ، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون ، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری جبکہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان نے نشست جیت لی۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں الیکشن اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا جس دوران پیپلز پارٹی نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو محصور کرکے مرد و خواتین دونوں بوتھوں پر جعلی ووٹنگ کرائے جانے کے الزامات لگا کر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
پولنگ ایجنٹ کو محصور کرکے مرد و خواتین دونوں بوتھوں پر جعلی ووٹنگ جاری، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون (کوٹلہ) کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو… pic.twitter.com/lSKVvQMEnH
— PPP (@MediaCellPPP) August 4, 2026
الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نے ریاست میں انتخابات تین مرحلے میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن میں ووٹنگ ہوئی، تاہم حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں الیکشن ملتوی ہو گئے تھے۔ دونوں مراحل میں ن لیگ نے واضح اکثریت حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
ایل اے 27 میں استحکام پاکستان پارٹی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےامیدوارمدمقابل ہیں ، آئی پی پی کے سردار تبارک ،پیپلز پارٹی کے جاوید ایوب اور ن لیگ کی نورین عارف میدان میں ہیں۔
بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں 10 اگست 2026 کو پولنگ ہوگی،ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ پونچھ ڈویژن کے دیگر حلقوں کے ساتھ 10 اگست کو ہوگی۔
آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ہماری پالیسیوں پراعتماد کا ثبوت ہے؛وزیراعظم
میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے حتمی نتائج کے مطابق 9 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ 4 حلقوں پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستیں جیت لیں۔
