وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا امکان ہے،دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پیشرفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا ،وزیراعظم شہبازشریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہونگی،وزیراعظم مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار
علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی، امریکا ایران معاملہ بھی زیر بحث آئے گا،دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے معاہدوں پر پیشرفت کا امکان ہے۔
صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بات ہو گی،دوطرفہ تجارت، سی پیک کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرمشاورت
دفتر خارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دیں۔
