اسلام آباد، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو سراہا اور اسے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔
Islamabad: 25 April 2025.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone call with His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, this evening.
During their warm and cordial conversation that lasted fifty minutes, the two leaders had a… pic.twitter.com/hre8HVTikI
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 25, 2026
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد کی حالیہ پاکستان آمد اور اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کا بھی خیرمقدم کیا، جن میں وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات خصوصی طور پر نمایاں رہی۔
ٹرمپ نے امریکی نمائندوں کی پاکستان روانگی مؤخر کر دی
وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے رابطوں کے نتیجے میں خطے میں جنگ سے متاثرہ صورتحال کے حل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے حق میں وسیع اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مثبت بات چیت کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرمشاورت
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران بھی خطے میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک تمناؤں اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں، اور پاکستان و ایران کے درمیان ہم آہنگی کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
