پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
افغان طالبان کی باجوڑ میں گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ سمیت مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا ، آپریشن غضب للحق مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
