ای سی سی نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، قیمتوں میں استحکام پراظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹماٹر، پیاز ، آٹا،لہسن اور چینی کی قیمتوں میں کمی کارحجان برقرارہے۔
صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی، سہیل آفریدی
کینا بس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ، ہاکی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے پر 3کروڑ روپے انعامات ،نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن اور اے آئی سسٹم کیلئے37کروڑ 20لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کیلئے تقریباً6ارب روپے کی منظوری دی ، رقم سے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی۔
بلوچستان میں تعینات افسران کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کے تحت 31کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی ، اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کمیٹی نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کافیصلہ کیا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں مزید1.01 فیصد اضافہ ، 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 سستی ہو گئیں
اس کے علاوہ گاڑیوں اور آٹوپارکس کی مرمت کے بعد دوبارہ برآمد کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ،گوادر ڈنگی سلاٹر ہاؤس سے گدھے کے گوشت اور کھالوں سے متعلق تجاویز منظورکرلی گئیں۔
ای سی سی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھنے اور سپلائی چین بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
