عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 716 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
