عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی اونس قیمت میں نمایاں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 778 ڈالر پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن رہی ہے
