وائٹ ہاؤس میں عشایئے میں فائرنگ کے بعد امریکی سکیورٹی اہلکاروں نے سب سے پہلے نائب صدر جے ڈی وینس کو ریسکیو کیا۔
گزشتہ روز کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ ہوتے ہی اہلکاروں نے سب سے پہلے جے ڈی وینس کو ہال سے ریسکیو کیا۔
ہدف ٹرمپ تھے ، دیگر عہدیداروں کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا ، حملہ آور کا انکشاف
اس کے بعد اہلکاروں نے اسٹیج کی دوسری طرف موجود ٹرمپ ،جو وہاں دیگر لوگوں کیساتھ کرسیوں کی آڑ میں موجود تھے ، کو اپنے حصار میں لے لیا اور ہال سے باہر لے گئے۔
فائرنگ کے بعد اسٹیج پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر لوگوں نے وہیں بیٹھ کر اپنی جانیں بچائیں ۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ حملہ آور کا ہدف میں ہی تھا اور یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی۔
