وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا اصل ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے ، ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے دوران حملہ آور نے کم از کم پانچ سے آٹھ گولیاں چلائیں۔ زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو گیا ہے۔
یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی ، حملے کا ایران جنگ سے تعلق نہیں ، ٹرمپ
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود نہیں تھا، جس نے سکیورٹی اداروں کے لیے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ایف بی آئی کی ٹیم نے مشتبہ شخص کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔
