وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے واضح کیا ہے کہ ڈیزل قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں،پیٹرولیم ڈویژن اور ریفائنریز کے درمیان رضاکارانہ معاہدہ طے پایا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریسرچ ٹیم سے مشاورت کے بعد عبوری فارمولا تیار کیاگیا ہے،ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں کو مستقل قابو میں رکھنے کیلئے عالمی تنازعات کا حل نہایت ضروری ہے،علی پرویز ملک
پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے پالیسی تسلسل ضروری ہے،قیمت ادائیگی سے مقامی ریفائنریز کو بھارتی ریفائنریز کے ہم پلہ لایاجاسکتا ہے۔
فارمولا تبدیلی کا مقصد ویلیو ایڈڈمصنوعات کی پیداوار بڑھانا ہے،زیادہ مسابقت سے صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے۔
