حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26روپے 77پیسے اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقررکردی گئی۔
امریکاایران مذاکرات میں ممکنہ پیشرفت،عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کیلئے ڈیزل کی قمیت میں 26.77 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
کویت کی تیل سپلائی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت
جس قدر ممکن ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا،وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا۔
دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
