ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اوردیگر اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا،دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے،خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
جرمن کا ایران سے معاہدے کی صورت میں پابندیوں میں نرمی کا عندیہ
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مسقط اورروس کادورہ بھی کرینگے،ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں،علاقائی صورتحال اوردوطرفہ امورپرمشاورت کیلئےدورہ کروں گا۔

