اٹک ریفائنری نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
کمپنی نے اس حوالے سے خط کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ریفائنری کے مطابق کروڈ آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور ترسیل دوبارہ آپریشنل ہو گئی ہے۔
اس سے قبل کروڈ آئل کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ریفائنری کو اپنا مرکزی یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔مرکزی یونٹ کی بندش کے باعث یومیہ 32,400 بیرل پیداوار رک گئی تھی جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل نہ ہونے سے اسٹاک میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔
اسلام آباد میں پیٹرول کی قلت، انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا
تاہم اب آپریشن بحال ہونے پر اٹک ریفائنری نے حکام اور شیئر ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
