پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کردیا تھا۔
ریما خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی اقدار، پیشہ ورانہ فیصلوں اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لباس کے انتخاب اور عوامی سطح پر اپنی پیشکش کے حوالے سے محتاط رہتی ہیں۔ ان کے مطابق بولڈ لباس پہننے سے انکار کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ’جوتا چرائی‘ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ثقافتی وقار اور ذاتی اصولوں کی پاسداری، رجحانات یا بیرونی دباؤ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
گفتگو کے دوران ریما خان نے اس بات پر زور دیا کہ فنکار معاشرے پر گہرا اثر رکھتے ہیں، لہٰذا مشہور شخصیات کو اپنے الفاظ، رویے اور ظاہری انداز کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
View this post on Instagram
ان کے مطابق عوام اکثر فنکاروں کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں، اس لیے ان کا طرزِ عمل مثبت ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے موجودہ میڈیا رجحانات پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں اور تنازعات زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں، جو عوامی سوچ کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔
ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سرگرمی پر ہنگامہ، سابقہ گرل فرینڈ نے خاموشی توڑ دی
ریما خان نے مزید کہا کہ زندگی اور روحانیت کے حوالے سے خود احتسابی انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق حقیقی کامیابی عاجزی، شکرگزاری اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں پوشیدہ ہے، جبکہ زندگی میں وقت کی محدودیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بامقصد زندگی گزارنی چاہیے۔
