ملتان: پاکستان کے ممتاز ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس نیٹ ورک ’فیصل موورز گروپ‘ اور ملک کے معروف انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک ’ہم نیٹ ورک‘ کے درمیان باہمی تعاون کی ایک اہم یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ شاندار اور پروقار تقریب چائے خانہ ماڈل ٹاؤن ملتان میں منعقد کی گئی جس کے اختتام پر معزز مہمانوں، کارپوریٹ شخصیات اور میڈیا نمائندگان کیلئے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر ہم نیٹ ورک اور فیصل مورز کے ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس تقریب کواہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں یہ شراکت داری دونوں اداروں کے درمیان تجارتی و اسٹریٹیجگ تعاون کو فروغ دینے اور ملک گیر سطح پر باہمی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ہم نیٹ ورک کی جانب سے حسن اکبر اور فیصل مورز کی جانب سے خواجہ عمار نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے آنے والے وقت میں بھی مسلسل شراکت داری کی بنیاد پر مل کر کام کریں گے اور مستقبل میں متعدد مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت عمل میں آئے گی۔
یاد رہے کہ فیصل مورز ہم نیوز کے جاری منصوبے نیڈو ہم اسپلنگ وز کا ٹریول پارٹنر ہے۔
اکتوبر میں شروع ہونے والے نیڈو ہم اسپلنگ وز کے مقابلے حیدرآباد ،کراچی، ملتان، پشاور، اسلام آباد اور لاہور میں جاری ہیں۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ مقابلے کا سلسلہ 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس ضمن میں تمام تر سفری سہولیات فیصل مورز کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔
