بالی ووڈ کے بادشاہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ایک دوست کی شادی میں ’جوتا چرائی‘ کی مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں روایتی جوتا چرائی کی رسم دلچسپ کشمکش میں تبدیل ہوگئی۔ اس منفرد لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سرگرمی پر ہنگامہ، سابقہ گرل فرینڈ نے خاموشی توڑ دی
ویڈیو میں آریان خان اپنے قریبی دوست اور دولہے ماہر مہتا کے جوتے کو بچانے کے لیے بھرپور مزاحمت کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر وہ توازن کھوتے کھوتے بچے، تاہم جوتا ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
ویڈیو میں آریان خان جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں ملبوس نظر آتے ہیں اور دلہن کی جانب سے جوتا چھیننے کی تمام کوششوں کے باوجود اسے چھوڑنے سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک موقع پر مہمانوں کے ساتھ مزاحیہ انداز میں کھینچا تانی بھی دیکھنے میں آئی، جبکہ آخر میں آریان جوتا لے کر وہاں سے نکل گئے۔
این ہیتھوے کا انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
View this post on Instagram
ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ جبکہ دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے لگا کوئی لڑائی ہوگئی ہے۔
متعدد مداحوں نے آریان خان کے مزاحیہ انداز اور ہار نہ ماننے والے رویے کو سراہتے ہوئے ویڈیو کو نہایت دلچسپ قرار دیا۔
