بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی کرکٹ ریکارڈ نہیں بلکہ ایک انسٹاگرام سرگرمی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین نے نشاندہی کی کہ ویرات کوہلی نے جرمن انفلوئنسر لِز لاز کی ایک پوسٹ کو مبینہ طور پر لائیک کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
پاکستانی مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کو 15ویں برسی پر بھرپور خراج عقیدت
لِز لاز نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں وہ اس غیر متوقع توجہ پر خوش ہوئیں، تاہم بعد میں انہیں حیرت ہوئی کہ سوشل میڈیا پر ایک معمولی سرگرمی اتنا بڑا موضوع کیسے بن گئی۔
لِز لاز نے مزید بتایا کہ انہیں خود اس معاملے کا علم اس وقت ہوا جب یہ خبر میڈیا میں آ چکی تھی اور متعدد افراد نے انہیں اس حوالے سے پیغامات بھیج کر آگاہ کیا۔
View this post on Instagram
تاہم اس معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب ایک انسٹاگرام پیج نے ایک کولاج شیئر کیا، جس میں کوہلی کی سابقہ گرل فرینڈ ایزابیل، اہلیہ انوشکا شرما، لِز لاز اور اداکارہ اوینیٹ کور کی تصاویر شامل تھیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ ویرات کوہلی کے خواتین کے انتخاب کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔
تاہم اس پوسٹ پر ویرات کوہلی کی سابقہ دوست ایزابیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 12 سال گزرنے کے باوجود لوگ اب بھی پرانی باتوں کو نہیں بھلا سکے۔ ان کے اس ردعمل کو صارفین نے ناراضی اور ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پر دیکھا۔

این ہیتھوے کا انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
ادھر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مذکورہ انسٹاگرام پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غیر ضروری موازنہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا سرگرمی خبروں کا موضوع بنی ہو۔ اس سے قبل 2025 میں بھی ان کے اکاؤنٹ سے اداکارہ اور انفلوئنسر اوینیٹ کور کی ایک تصویر کو مبینہ طور پر لائیک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
