پاکستان سپر لیگ کے 33ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 214 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کنگز مین نے 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
کنگز مین کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 10 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ان کا بھرپور ساتھ مارنس لبوشین نے دیا جنہوں نے 61 رنز اسکور کیے، میچ کے اختتامی لمحات میں حسن خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کوئٹہ میں افسوسناک حادثہ، کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر انتقال کر گئیں
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ اسٹیون اسمتھ نے 106 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 66 رنز بنائے۔
بولنگ میں کنگز مین کے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور گلین میکسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
