وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کےاعلان کی کوئی اہمیت نہیں، مشیر ایرانی اسپیکر
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سرحدی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ایرانی سفیر نے دوطرفہ روابط کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور سفارتی سطح پر روابط کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
