امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ ہونے والے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن لوری شاویز نے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی کل بدھ کو ختم ہو جائے گی جبکہ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔
ادھر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات پاکستان میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
