امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی اہم رکن وزیر محنت لوری شاویز نے عہدے سے استعفی دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن اسٹیون شیونگ کا کہنا ہے کہ لوری شاویز ڈریمر کے ڈپٹی یہ عہدہ قائم مقام کے طور پر سنبھالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ محنت ایک مہینے سے کچھ زائد عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ سے مستعفی ہونے والی تیسری رکن ہوں گی۔
ٹرمپ کابینہ اجلاس میں باربار اونگھتے رہے، دلچسپ ویڈیو وائرل
اس سے قبل ہوم لینڈ سکیورٹی کی کرسٹی نوئم اور سابق اٹارنی جنرل بونڈی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق لوری شاویز کے استعفے کے پیچھے بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں جن میں ماتحت اہلکار کے ساتھ مبینہ تعلق اور دوران ڈیوٹی شراب نوشی کے الزامات شامل ہیں۔
