پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے ٹیلی وژن ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو تین سال سے اداکاری نہیں کر رہے اور اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں۔
حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران میزبان مشی خان سے بات کرتے ہوئے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق اہم انکشافات کیے۔
عمران عباس نے کہا کہ وہ اب ٹیلی وژن پر مزید کام نہیں کر رہے اور انہوں نے گزشتہ دو تین سال سے ڈراموں میں اداکاری چھوڑ رکھی ہے۔ اب وہ اپنے کاروبار کو زیادہ وقت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے۔ وہ دارالحکومت میں ایک ٹاور تعمیر کر رہے ہیں، جو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب زیر تعمیر ہے اور ممکنہ طور پر ڈھائی سال میں مکمل ہو جائے گا۔
Pakistani actor Imran Abbas has revealed that he has stepped away from television dramas and is now focusing on his real estate business, construction, and architecture. During a recent phone appearance on Mishi Khan’s morning show, he confirmed that he is no longer taking on tv. https://t.co/nTnzkBtzF2
— Aspire Recorder (@AspireRecorder) October 17, 2026
عمران عباس نے اپنی گفتگو کے دوران فلاحی سرگرمیوں میں اپنی دلچسپی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے، اس لیے وہ دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جن کا ثواب انہیں آخرت میں مل سکے۔
واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل ہیں، جنہوں نے متعدد ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
عمران عباس اپنے کئی مشہور ڈراموں اور خوبصورت پرسنلٹی کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے تقریباً 86 لاکھ فالوورز ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے وہ شوبز انڈسٹری سے غائب ہیں اور نئے ڈراموں میں کام نہیں کر رہے۔
اداکار کے مقبول ڈرامے
عمران عباس نے اپنے فنی کیریئر میں متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ”نور العین“، ”میری ذات ذرہ بے نشان“، ”خدا اور محبت“، ”کوئی چاند رکھ“، ”محبت تجھے الوداع“، ”احرامِ جنون“، ”تمہارے عشق کے نام“ اور ”اکبری اصغری“ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سرحد پار بھی کام کر کے داد وصول کرچکے ہیں۔



