امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کل بروز بدھ اسلام آباد میں ہوں گے۔
سی این این کے مطابق ایران امریکا مذاکرات جلد شروع کرانے کے لیے پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں، ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لئے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے ہیں۔
ایران کے ساتھ معاہدے پر پوری دنیا فخر کرے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
