پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی چھٹیاں منانے کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ ترکی پہنچ گئیں۔
تصاویر سامنے آنے پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے کراچی کو پیرس قرار دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ تھا کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ہم پیرس میں رہ رہے ہوں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کی شادی کاروباری شخصیت حشام ریاض شیخ سے ہوئی ، شرمیلا فاروقی ایک بیٹے کی ماں ہیں، وہ اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ ترکی میں وقت گزار رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرمیلا فاروقی نے کراچی کا موازنہ پیرس سے کیا تھا ، اب سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ کراچی کو پیرس قرار دینے کے بعد وہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے چلی گئی ہیں۔
جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
View this post on Instagram
ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ وہ پیرس (کراچی) سے استنبول چلی گئی ہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کیا وہ پاکستان کے پیرس میں انجوائے نہیں کر رہیں؟ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ واپسی پر صفورا آنے کے بعد کراچی میں رکشے کی سواری ضرور کریں۔
