پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسکیمرز ذاتی معلومات چوری کرنے کیلیے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں ، شہری جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
الرٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) کے ذریعے رپورٹ کریں۔
