افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے آسٹریلیا اور بھارت کی جانب سے بڑی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راشد خان نے بتایا کہ کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے صاف انکار کر دیا۔
یو اے ای نے تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا
لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ایک اہم شخصیت نے مجھے افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کرنے اور وہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے جواب دیا کہ میری ترجیح ہمیشہ اپنا ملک افغانستان رہے گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پیشکشیں مجھے پہلے بھی کی جا چکی ہیں مگر میری وفاداری افغانستان کیساتھ ہے ، اگر میں افغانستان کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔
