ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے اثرات پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے تیل پر عائد معاشی اور عسکری دباؤ ختم کیا جائے۔
امریکی فوج کی مسلح ڈکیتی کا جلد جواب دیں گے، ایرانی فوج
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ایران کی تیل برآمدات کو محدود کرنا اور دوسری طرف دیگر ممالک کے لیے بلا رکاوٹ سلامتی کی توقع رکھنا ممکن نہیں۔
ایرانی نائب صدر نے واضح کیا کہ دنیا کے سامنے دو ہی راستے ہیں، یا تو سب کے لیے تیل کی منڈی کو آزاد رکھا جائے یا پھر ایسی پابندیوں کے نتیجے میں آنے والے سنگین اخراجات کا خطرہ قبول کیا جائے۔
