ایرانی فوجی کمان نے تجارتی جہاز پرفائرنگ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ایرانی فوجی کمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تجارتی جہاز پر فائرنگ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران آ رہا تھا۔
ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیاء نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح قذاقی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ڈرونز کے ذریعے کچھ امریکی فوجی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ جہاز آبنائے ہرمز میں امریکی پابندیوں کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے آج پاکستان میں ہوں گے، صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیجِ عمان میں ایرانی جہاز “توشکا” کو اس کے انجن کو نقصان پہنچا کر روک لیا، اور اب یہ جہاز امریکی میرینز کی تحویل میں ہے۔
