امریکی فوج نے ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں پر چڑھ کر ان کا کنٹرول سنبھالنے اور بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی جہازوں کو ضبط کرنے کی تیاری کر لی ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے باہر بھی اپنی بحری کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے اور ایٹمی پروگرام پر امریکا کو رعایتیں دے۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا، کملا ہیرس
یہ منصوبہ بندی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایرانی فوج آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہو گی۔
