ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔
ایرانی وفد کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے ناکہ بندی کا اعلان کیا جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔
ایران کا امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع، مذاکرات میں سخت مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، امریکی مائن سویپر آگے بڑھا تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے، یہ بات امریکی وفد کو واضح طور پر بتا چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ میں دشمن کے 170سے 180 ڈرونز اور امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ نشانہ بنایا جو معمولی بات نہیں۔ ایران کی جنگی ٹیکنالوجی کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر دشمن بات ضرور سمجھ گیا ہو گا۔
