اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کاروباری سرگرمیوں یا ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش کے حوالے سے کوئی سرکاری احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا یہ وضاحتی بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں مارکیٹیں اور بس اڈے بند کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی شہریوں کو جعلی اور غیر قانونی سمز کے اجرا سے بچنے کی ہدایت
انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہر میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوامی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
