پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار شان شاہد کی بطور ڈائریکٹر نئی فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق تقریب میں فلم کے کو پروڈیوسر خواجہ راحت حسین، شان شاہد، اداکارہ میرا اور پروڈیوسر صفدر ملک سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

خوشحال خان نے رمشہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
اس کے علاوہ چیئرمین ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن مسعود بٹ، چیئرمین پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق، معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر، اداکار نیر اعجاز، آئی ایم جی سی کے عابد شیخ، اداکار عدنان بٹ، طلعت شاہ، جونی ملک، کوریوگرافر پپو سمراٹ اور عمران احمد سمیت دیگر فنکار بھی تقریب کا حصہ بنے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ فلم ’سائیکو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ناظرین کے لیے ایک منفرد تحفہ ثابت ہوگی، جس میں ایک نئی کہانی اور جدید فلمی انداز پیش کیا جائے گا۔
اسپاٹیفائی پاکستان کے ٹاپ آرٹسٹس کی فہرست جاری، طلحہ انجم ایک بار پھر سرِفہرست
دیگر فنکاروں نے بھی فلم کے معیار اور پاکستانی سینما کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر فلم کا ٹیزر بھی پیش کیا گیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
