اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں 38 ارب روپے کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا۔
ترجمان کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کے ایندھن کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل برداشت سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے۔
ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی
اوگرا نے 34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا،ادائیگی کے لئے اوگرا نے حکومت کی منظوری سے شفاف طریقہ اختیار کیا۔
اوگرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے،تیل کی سپلائی چین سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔
